مداحوں نے گلوکار کی قبر کھود دی، ہزاروں پرستار تابوت لے کر فرار۔۔۔ اہم خبر جانئے

ہزاروں پرستار گلوکار کا تابوت لے کر فرار ہوگئے ہیں ہزاروں پرستار گلوکار کا تابوت لے کر فرار ہوگئے ہیں

کینیا میں مداحوں نے کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے گلوکار کی قبر کھود دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے گلوکار 33 سالہ جا چیکا کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے اور انتظامیہ کی جانب سے ان کی آخری رسومات میں مداحوں کو شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

گلوکار سے محبت کی وجہ سے ان کی آخری رسومات میں شرکت کے خواہشمند ہزاروں پرستار قبرستان پہنچ گئے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مداحوں کو قبرستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باوجود مداح قبرستان میں داخل ہوئے اور گلوکار کی قبر کشائی کرنے کے بعد تابوت لے کر بھاگ گئے۔

پرستاروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہردل عزیز گلوکار کی آخری رسومات پورے عقیدت و احترام سے ادا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 8 سو سے زائد ہے اور اموات 105 تک پہنچ چکی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store