عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے میڈیا سے علیحدگی اختیار کرلی

پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان فائل فوٹو پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان

پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔  

ایک صارف نے کہا کہ سوشل میڈیا سے علیحدہ ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے، امید ہے آپ کے روزے بہت اچھے گزریں گے۔

اس اعلان کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان آپ اپنا خیال رکھیں ہم آپ کو بہت یاد کیا کریں گے اور آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store