احساس ہونے لگا ہے کہ بطور مسلمان ہندوستان میں نہیں رہ سکتا: اداکار نصیرالدین شاہ

اداکار نصیرالدین شاہ فائل فوٹو اداکار نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 سال بعد احساس ہونے لگا ہے کہ بطور مسلمان ہندوستان میں نہیں رہ سکتا۔

ایوارڈ یافتہ اداکار نے پہلی بار بے جی پی حکومت کی جانب سے بنائے گئے شہریت کے متنازع قانون پر خاموشی توڑ دی۔

ایک خصوصی انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ 70 سال بعد بھی انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایک مسلمان ہیں اوربھارتی بھی ہیں ۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ 70 سال سے بھارت میں رہ رہے ہیں لیکن ان کے بھارتی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں تو وہ کیا کریں؟ اداکار نے واضح کیا کہ ان کے بھائی، والد، انکلز سرکاری ملازمتیں کرتے رہے۔

نصیرالدین شاہ کے مطابق اب تک میں نے یا میری فیملی نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بھارت میں رہنا اب اتنا مشکل ہوجائے گا، لیکن اب احساس ہونے لگا ہے کہ بطور مسلمان ہم یہاں نہیں رہ سکتے۔

اداکارنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہ وہ اب اپنی شناخت سے خوفزدہ ہیں اور ساتھ ہی فکرمند بھی۔

انہوں نے بھارتی شہریت کے متنازع قانون سے متعلق کہا کہ اس معاملے میں بالی ووڈ کے بااثر اداکاروں کی خاموشی پر حیران ہوں

install suchtv android app on google app store