تدفین کیلئے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے، گلوکار نے مزید امریکا کے کیا حالات بتائے، جانئے خبر میں

نامور پاکستانی گلوکار سلمان احمد فائل فوٹو نامور پاکستانی گلوکار سلمان احمد

پاپ میوزیکل بینڈ جنون کے گٹارسٹ اور نامور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے بتایا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورت حال بہت زیادہ خراب ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایسا منظر ہے جیسے قیامت آگئی، یہاں کی سڑکیں سنسان اور اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے، یہاں کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نیویارک اس وقت وار زون ہے جس کی وجہ سے یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا بہت مشکل ہوگیا ہے‘۔

اپنی بیماری کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے چکر آرہے تھے، سر اور جسم میں بہت شدید درد جبکہ گلہ بھی خراب تھا، میں نے اس وقت خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

سلمان احمد نے حوصلہ افزا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کوروناوائرس جان لیوا نہیں بس احتیاط ضروری ہے، اگر کسی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو وہ خود کو آئسولیٹ کرے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا پابندی سے کھائے، میں کلونجی، شہد، لیموں اور دیگر اشیاء استعمال کررہا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: مشہور پاکستانی گلوکار بھی کورونا وائرس کا شکار, افسوس ناک خبر آگئی

یاد رہے کہ دو روز قبل جنون گروپ کے گٹارسٹ اور نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کی انہوں نے خود ہی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں‘۔

 

install suchtv android app on google app store