لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب کا انعقاد، دلہا، دلہن ہو گئے گرفتار۔۔۔ باراتی پریشان

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن، باراتیوں کو گرفتار کر لیا فائل فوٹو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن، باراتیوں کو گرفتار کر لیا

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن، باراتیوں، میزبانوں اور پادری کو حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور تمام سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہے جس کی خلاف ورزی ایک نوبیاہتا جوڑے کو بڑی قیمت چکانی پڑی۔

جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دلہا دلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف تمام مہمانوں اور رسم کی ادائیگی کرانے والے پادری کو حراست میں لے لیا بلکہ دلہا اور دلہن کو بھی گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اس طرح دلہا دلہن کو اپنی شادی کی پہلی رات جیل میں کاٹنا ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑتے کو پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store