لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا مزاحیہ اداکار کورونا وائرس سے ہلاک

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا فائل فوٹو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا

کورونا وائرس دنیا بھر میں شاہی خاندانوں سے لے کر ڈاکٹروں اور ٹی وی و شوبز سے منسلک معروف شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔

کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور جاپان میں شیڈول اولمپکس گیمز بھی 2021 بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 884 ہے جب کہ وائرس سے 52 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store