"میرے پاس تم ہو" میں کامیابی کے بعد عائزہ خان ایک اور ڈرامے میں دھوم مچانے کیلئے تیار، اس بار کون ہو گا ہیرو اور کون سا ڈرامہ؟ ٹیزر جاری

پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان فائل فوٹو پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان

پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان اب ایک نئے روپ میں جلوے بکھیرنے کو تیارہیں۔ "ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو" سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کردیا ۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے ڈرامہ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے عائزہ نے Coming Soon لکھ کر اپنے مداحوں کو نئے ڈرامہ کی اطلاع دی۔

عائزہ خان کے اس نئے ڈرامہ سیریل کا نام مہرپوش ہے جس میں وہ دانش تیمور کے ساتھ جیو انٹرٹینمنٹ پر اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔

ڈرامہ کی تاریخ عائزہ نے تیمور کے ساتھ بنائی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ڈرامہ تین اپریل کو ہر پل جیو پر نشر کیاجائے گا۔

ٹیزر سے قبل عائزہ خان نے اپنی اور دانش کی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن جمایا کہ مہرو اور شاہ جہاں جلد آرہے ہیں۔

عائزہ خان جوکہ خود کو تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں ہفتے کو اپنے مداحوں کو تلقین کی تھی کہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔

میرے پاس تم ہو کی دلکش اداکارہ نے اپنے گھر کی بالکونی پر بنائی اویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی تمام تاریکیاں روشنی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

install suchtv android app on google app store