پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے، فخر عالم کا یوم پاکستان پر پیغام

پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے، فخر عالم کا یوم پاکستان پر پیغام فائل فوٹو پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے، فخر عالم کا یوم پاکستان پر پیغام

معروف پاکستانی گلوکار فخر عالم نے پاکستانی عوام کے نام پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہم نے مل کر بنایا تھا اب جدا ہو کر بچانا ہے۔

کورونا وائرس کے بےقابو ہوتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا صرف زکام نہیں بلکہ مہلک وائرس ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

اپنے پیغام میں مایہ ناز گلوکار نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کا ابھی پہلا مرحلہ ہے، ہمیں مل کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بار بار کہا لاک ڈاوَن نہ لگانے کی وجہ نادار افراد ہیں ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے اردگرد موجود نادار افراد کا بھی خیال رکھنا ہے۔

دوسری جانب ادکار بابر علی نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ہمیں اس وائرس گھبرانا نہیں ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط کرنی ہے۔

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا سے متعلق بہت سی معلومات سن رہے ہیں مگر اس کی روک تھام کے لیے ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store