کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ماہرہ خان کا اہم پیغام جاری

اداکارہ ماہرہ خان فائل فوٹو اداکارہ ماہرہ خان

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شوبز ستارے میدان میں آگئے اور انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایپل کردی۔

فنکاروں نے عوام کو کورونا وائرس کی خوفناک شکل دکھاتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ علاج سے پہلے احتیاط کریں۔

اداکارہ ریما خان، احسن خان، حمیرا ارشد، ماہرہ خان، عائزہ خان، مایا علی ظفر، عاصم اظہر اور علی سمیت دیگر شخصیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی جبکہ فخر عالم نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی۔ اداکارہ ثنا نےذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔ 

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store