فلم " فیٹ مین" کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

فیٹ مین" کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث ملتوی  فائل فوٹو فیٹ مین" کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

ہدایتکار نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اپنی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے نبیل قریشی نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے عملہ اور اداکاروں کی صحت اور حفاظت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

نبیل قریشی کی فلم ’قائداعظم زندہ باد ‘عید الاضحی 2020 کے موقع پر شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائے گی ۔

فلم فیٹ مین ایک سنسنی خیز ایکشن کامیڈی ڈرامہ ہے جو ایک ایسے عام شخص کے گرد گھومتا ہے جو غلطی سے سپر ہیرو میں بدل جاتا ہے۔

اس فلم میں احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تاہم فلم کی دیگر کاسٹ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم اس سال ریلیز ہوگی۔

install suchtv android app on google app store