ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور امان اللہ کے اہلخانہ کے درمیان قبرکی جگہ کا تنازع

نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کا امان اللہ کے اہلخانہ کو3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کا امان اللہ کے اہلخانہ کو3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار

معروف اداکار اور کامیڈین امان اللہ خان کی تدفین کے معاملے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اہلخانہ کے درمیان قبر کی جگہ کا تنازع کھڑا ہو گیا۔

نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے امان اللہ کے اہلخانہ کو 3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار کر دیا۔

امان اللہ کے اہلخانہ کا مؤقف تھا کہ امان اللہ کا مزار بنانا چاہتے ہیں لہذا 3 قبروں کی جگہ درکار ہے، امان اللہ خان بڑے فنکار تھے، قبرستان کے وسط میں جگہ مزار کے لیے جگہ درکار ہے۔

امان اللہ کی تدفین کیلیے جگہ کے معاملے پر وزیرا اطلاعات پنجاب فیاض الحسن اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزار بنانا ہے تو قبرستان کے کونے میں جگہ لے لیں۔ مزار کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کی حدود سے باہر جتنی جگہ چاہیں لے لیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی اطلاع ملنے پر قبرستان پہنچ کر معاملہ سلجھانے میں مدد کی۔ اس دوران فیاض الحسن چوہان اور صدر ہاوسنگ سوسائٹی ڈاکٹر احمد کے درمیان بھی تکرار ہوئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا امان اللہ پاکستان کا بڑا نام ہے۔ میرا حکم ہے کہ قبر کی کھدائی فورا شروع کی جائے۔ صدر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے صوبائی وزیر کو جواب دیا کہ ہمیں حکم نہ دیں۔ ہم اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔

فیاض چوہان نے صدر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کہا کہ قبر کی کھدائی شروع نہیں کرو گے تو تمہارے خلاف ایکشن لوں گا۔ نمازہ جنازہ کا وقت قریب آنے تک جھگڑا چلتا رہا اور بعدازاں سوسائٹی انتظامیہ دو قبروں کی جگہ دینے پر رضامند ہو گئی۔ فیاض چوہان کے کہنے پر امان اللہ خان کی قبر، دو قبروں کی جگہ پر بنائی گئی اور پھر ان کی تدفین کی گئی۔

خیال رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store