گلوکارہ کومل رضوی نے توبہ کرلی، تاہم کہا کہ مجھے اس کام سے کوئی شرمندگی نہیں

کومل رضوی فائل فوٹو کومل رضوی

گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی۔

نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی شرمندگی نہیں تاہم اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جارہاہے، مختلف جگہوں پرلڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں، شوبزمیں باٹم لائن ہےکہ آپ کوخوش باش اورفٹ رہنا چاہیے، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو ہماری انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں۔

کومل رضوی کا کہنا تھا کہ کبھی ایساوقت نہیں آیا کہ میری فیملی مجھ سےاختلاف کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہرپاکستانی اپنےاندرتبدیلی نہیں لائیں گے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

پروگرام میں شریک دوسرے مہمان اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت بہت سے اداکاروں اور تقریباً پورے پاکستان نے بھی عمران خان کو سپورٹ کیا تھا جب ہی وزیراعظم بنے البتہ تبدیلی آتی ہے تو تھوڑا سا برداشت بھی کرنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store