بالی ووڈ کے 65 ویں فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا فائل فوٹو رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ نے 10 ایوارڈ کے ساتھ لوٹ لیا

بالی ووڈ کے معتبر ایوارڈز میں سے ایک فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ گزشتہ روز سجایا گیا جس میں بالی ووڈ سے وابستہ تمام فلمی ستاروں نے شرکت کرکے محفل میں سماں باندھ دیا،رنویر سنگھ بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار۔

ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے پرفارمنس کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے گئے، پوری تقریب میں فلم ’گلی بوائے‘ چھائی رہی اور 10 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم نے بہترین فلم، ہدایت کار،اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، معاون اداکارہ، میوزک، اشعار، مکالمے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فلم گلی بوائے کی ہدایت کارہ زویا اختر نے بہترین ہدایت کاری کا اعزاز پایا۔

install suchtv android app on google app store