"گھبرانا نہیں ہے"، صباء قمر نے مداحوں کی آواز سن لی

"گھبرانا نہیں ہے"، صباء قمر نے مداحوں کی آواز سن لی فائل فوٹو "گھبرانا نہیں ہے"، صباء قمر نے مداحوں کی آواز سن لی

اداکارہ صباء قمر کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم کا نام’گھبرانا نہیں ہے رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’گھبرانا نہیں ہےکی کاسٹ میں صباء قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اورنیئر اعجاز شامل ہیں۔

اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا مشترکہ طور پر جمیل بیگ فلمز اور ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے بینرز تلے پروڈیوس کریں گے۔

اس سے قبل فلم کے پروڈیوسر حسن ضیاء میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی کاسٹ مکمل ہوگئی ہے۔

یہ ایک رومانوی کہانی ہےلیکن اس میں مزاح کا تڑکا بھی نظر آئے گا۔

فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں جبکہ فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔

install suchtv android app on google app store