پاکستانی شہری نے دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانے کی ٹھان لی

 پاکستانی شہری نے کلین اور گرین پاکستان کو بطور محفوظ ملک اجاگر کرنے کی ٹھان لی فائل فوٹو پاکستانی شہری نے کلین اور گرین پاکستان کو بطور محفوظ ملک اجاگر کرنے کی ٹھان لی

امریکی نژاد پاکستانی شہری نے کلین اور گرین پاکستان کو بطور محفوظ ملک اجاگر کرنے کے لیے کراچی سے خنجراب کا پیدل سفر شروع کردیا جو 2 ماہ میں مکمل ہوگا۔

امریکا میں مقیم پاکستان شہری عامر شہزاد مزار قائد سے خنجراب کے سفر پر روانہ ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سفر کا مقصد کلین اور گرین ملک کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستان کو محفوظ ملک کے طور پر سامنے لانا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان میں سیاحت کے بھرپور مواقع ہیں، پہاڑ، صحرا، سمندر، تاریخی مقامات اور مختلف موسم کا حامل ملک ان کی میزبانی اور ان کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سندھ کے مختلف مقامات، پنجاب کے چھوٹے شہروں سے ہوتے ہوئے لاہور، اسلام آباد، مری، نتھیا گلی اور مانسہرہ سے ہوتے ہوئے گلگت جائیں گے، راستے میں وہ ہوٹلز کے علاوہ سڑکوں اور پہاڑوں پر بھی قیام کریں گے تاکہ سفر کا حقیقی لطف بھی اٹھا سکیں۔

عامر شہزاد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا ذاتی خیال تھا اس میں کسی حکومت یا این جی او کی مدد شامل نہیں ہے، وہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store