کشن میں سے بڑا خزانہ نکل آیا کیسے۔۔؟

کشن میں سے بڑا خزانہ نکل آیا کیسے۔۔؟ فائل فوٹو

زمین یا سمندر سے خزانہ نکل آئے تو یہ بات قابلِ قبول ہو گی لیکن کیا ایک کشن سے بھی خزانہ نکل سکتا ہے؟ جی ہاں! ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ریاست مشی گن میں جہاں ایک کشن (تکیے) کے اندر سے ہزاروں ڈالرز نکل آئے۔

مشی گن کے رہائشی ہاورڈ کربے نامی شخص نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے استعمال شدہ فرنیچر اسٹور ’ہیبیٹیٹ فار ہیومینٹی ری اسٹور‘ سے ایک کشن (تکیہ) خریدا اور چند ہفتے اس کشن کو استعمال کیا۔

ہاورڈ کربے نے بتایا کہ کشن میں کچھ الگ سا محسوس ہوتا تھا، چند ہفتے گزر جانے کے بعد انہوں نے کشن کا جائزہ لینے کے بارے میں سوچا کہ آیا اس کشن میں کچھ الگ سا کیوں محسوس ہو رہا ہے۔

بعد ازاں ہاورڈ کربے کی پوتی نے اس کشن کو کھولا اور اسے کھولنے کے بعد ہی سب دنگ رہ گئے۔

کشن کھولتے ساتھ ہی اس میں بے شمار ڈالرز نظر آئے جسے انہوں نے گِنا تو وہ 43 ہزار 170 ڈالرز تھے۔

ہاورڈ کربے نے بتایا کہ انہیں ایک وکیل نے کہا کہ آپ کے پاس ان پیسوں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار ہے لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے اس اسٹور سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس رقم کے مالک کا پتا لگا سکیں۔

انہوں نے اس رقم کے مالک کا پتا لگایا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس کشن کے مالک کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یہ رقم مرحوم مالک کی پوتی کِم فاؤتھ کے حوالے کر دی۔

کشن کے مرحوم مالک کی پوتی نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بالکل نہیں معلوم تھا کہ دادا کی اتنی رقم کشن میں ہو گی۔

install suchtv android app on google app store