خاص شخصیت کیلئے 35 فٹ لمبا پیزا تیار کیا، کون ھے ہو۔۔؟

خاص شخصیت کیلئے 35 فٹ لمبا پیزا تیار کیا، کون ھے ہو۔۔؟ فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ایک پیزا شاپ نے آسٹریلوی فائرفائٹرز کے لیے رقم جمع کرنے کی خاطر ایک طویل پیزا بنایا ہے۔ یہ پیزا 338 فٹ کا ہے۔ پیری اور روزمیری میو نامی بہن بھائی کی ملکیت پیلیگرینیز اٹالین ، سڈنی کے نزدیک واقع ہے۔اتوار کو دونوں نے ایک کنوینئر اوون کی مدد سے 338 فٹ طویل مارگریٹا پیزا بنایا۔

ان دونوں بہن بھائیوں کو اس پیزا کے بنانے میں 4 گھنٹے لگے۔

اس پورے پیزا کی تیاری میں90 کلوگرام آٹا لگا۔پیزا کو تیار کرنے کے بعد اسے 4000 سلائس میں کاٹ کر مجمع میں تقسیم کیا گیا۔

مجمع میں موجود 3000 افراد نے نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے لیے عطیات دئیے۔

پیری میو نے بتایا کہ اس پیزا نے عالمی ریکارڈ تو نہیں توڑا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد زیادہ ضروری فنڈز جمع کرنا تھا۔

آسٹریلیا میں ستمبر کے مہینے سے لگی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

آگ نے 10 ملین ہیکٹر کے رقبے کو جلا دیا۔آگ سے تقریباً 50 ارب سے زیادہ جانور اور کئی درجن فائر فائٹرز بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حالیہ بارشوں سے جہاں کچھ جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی، وہاں بہت سی جگہوں پر آگ بجھ بھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store