میگھن مارکل تیسرے درجے کی اداکارہ قرار، مداحوں میں تشویش کی لہر

میگھن مارکل کو تیسرے درجے کی اداکارہ اور موقع پرست قرار دے دیا فائل فوٹو میگھن مارکل کو تیسرے درجے کی اداکارہ اور موقع پرست قرار دے دیا

امریکی پروگرام امریکہ ٹاکس لائیو کے میزبان جوہن کارڈیلو نے میگھن مارکل کو تیسرے درجے کی اداکارہ اور موقع پرست قرار دے دیا ہے۔

جوہن کارڈیلو نے ادکارہ کے امریکی صدر کے بارے میں ریمارکس سے متعلق کہا کہ یہ اسٹنٹ انہوں نے ہالی وڈ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے کیا تاکہ ان کے کریئر کو استحکام مل سکے۔

امیرکہ ٹاکس لائیو کے میزبان کا میگھن مارکل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ ایک تیسرے درجے کی معاون اداکارہ ہیں جو کہ کیبل نیٹ ورکس کے لیے کام کرتی تھیں۔ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی شادی شہزادہ ہیری سے ہو گئی ہے۔‘

جوہن کارڈیلو نے مزید کہا کہ چونکہ اب میگھن کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ وہ کبھی بطور شاہی خاندان کا فرد قبول نہیں کی جا سکتیں تو انہوں نے ہالی وڈ میں دوبارہ جگہ بنانے کی تگ و دو شروع کر دی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کی انتخابی مہم کے دوران شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں تفرقہ باز اور خواتین کے خلاف تعصب کا شکار قرار دیا تھا۔

انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے تو وہ امریکہ چھوڑ دیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store