میرے والد سے جڑی پوسٹس میں ہمیں ٹیگ نہ کریں، ہانیہ قریشی بھی میدان میں آگئیں

 ہانیہ قریشی فائل فوٹو ہانیہ قریشی

میرے والد سے جڑی پوسٹس میں ہمیں ٹیگ نہ کریں، ہانیہ قریشی نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کر دیا۔

خلیل الرحمان قمر کی سوتیلی بیٹی ہانیہ قریشی نے کہا ہے کہ میرے والد سے جڑی پوسٹس میں ہمیں ٹیگ نہ کریں ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے بہن بھائیوں کو ہمارے والد سے جڑی پوسٹس میں ٹیگ نہ کیا جائے کیونکہ اس کا اثر میرے بہن بھائیوں پر اچھا نہیں ہو گا۔

انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمرمیرے بہن بھائیوں کے والد ہیں ، ان کے خلاف باتیں سن کر ان پر برے اثرات ہی مرتب ہوں گی ،اس لئے میری درخواست ہے کہ ہمیں اس طرح کی کسی بھی پوسٹ میں نہ ٹیگ کیا جائے او ر نہ ہمارا ذکر کیا جائے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے کچھ ٹی وی پروگراموں میں عورتوں کے خلا ف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تنقیدیوں کا ان کے خلاف گھیرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store