اداکارہ مشی کا عمران خان پر طنز، خکومت پر برس پڑیں

مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا فائل فوٹو، اسکرین گریب مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

اداکارہ مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روز افزوں بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

مشی خان نے ویڈیو میں بتایا کہ کچھ دن پہلے ڈھابہ نما ہوٹل سے روٹیاں خریدیں تو سوچا کہ ہوٹل کا کھانا مزے کا ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کڑی پکوڑا بنا ہوا ہے تو میں نے کہا ایک پلیٹ پیک کردیں۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک پلیٹ 80 روپے کی تھی جس میں 2 چھوٹے چھوٹے پکوڑے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ گھرواپس آ کر کھانا کھاتے ہوئے سوچتی رہی کہ عام آدمی کی اتنی تنخواہ نہیں ہوتی تو وہ کیسے 2 وقت کا کھانا کھا رہا ہے، شاید ایک وقت کا کھانا بھی صحیح طریقے سے نہ کھا پا رہا ہو۔

مشی خان نے طنزا کہا کہ عمران خان کی حکومت کا شکریہ جنہوں نے تبدیلی کے نام پرایسا بم گرایا کہ روز بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، اور پتہ نہیں عام آدمی کیے گزارا کررہا ہے، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں اب تک مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store