ارجن کپور کوجوکر بننا مہنگا پڑگیا

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’’جوکر‘‘ کے کردار میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا فائل فوٹو بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’’جوکر‘‘ کے کردار میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم ’’جوکر‘‘ کے کردار میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام جوکر۔ اس تصویر پر جہاں ان کے مداحوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں اصل جوکر قرار دیا وہیں ساتھی اداکارائیں بھی پیچھے نہ رہیں اور ان کا مذاق بنایا۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کمینٹ میں لکھا کہ حرکتیں بھی یعنی کہ حرکتیں بھی جوکر والی ہیں۔

 

دیگر معروف شخصیات نے بھی ان کی تصویر پر ردعمل دیا، کترینا کیف نے ان کی تصویر کی تعریف کی، ہدایت کار فرح خان نے سوال کیا کہ مگر کیوں یعنی کہ نام جوکر کیوں ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معین اختر کے مشہور پروگرام لوز ٹاک کے بھی مختلف میمز شیئر کئے گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ معین اختر بھارت میں اب بھی مقبول ہیں۔

ایک صارف نے ارجن کپور کو تصویر ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہہ دیا۔ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کامیاب بالی ووڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، ان کی معروف فلموں میں پانی پت، ہاف گرل فرینڈ اور عشق زاد شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store