تاریخ کی سب سے بہترین فلم کا اعزاز کس کے نام رہا؟؟؟ 22 لاکھ افراد نے فیصلہ کردیا

 دنیا کی سب سے بہترین فلم ’دی شاشنک ریڈیمپشن فائل فوٹو دنیا کی سب سے بہترین فلم ’دی شاشنک ریڈیمپشن

فلموں کی ریٹنگ اور ریویو کی ویب سائٹ کی جانب سے 250 سب سے زیادہ پسند کی گئی یا ٹاپ ریٹڈ فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کی سب سے بہترین فلم ’دی شاشنک ریڈیمپشن ‘ ہے۔

1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی شاشنک ریڈیمپشن ‘ ایک ایسے بینکر کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی بیوی اور اس کے آشنا کے قتل کے الزام میں سزا پا کر جیل پہنچتا ہے ، کئی سال جیل میں گزارنے کے بعد یہ کس طرح جیل توڑ کر فرار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ دورانِ قید کیا کچھ ہوتا ہے۔

ان تمام موضوعات کا احاطہ کرنے والی فلم ’دی شاشنک ریڈیمپشن ‘ کو دنیا بھر کے لگ بھگ 21 لاکھ 83 ہزار لوگوں نے ٹاپ ریٹ کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس فلم کو9.3 کی رٹینگ دی گئی ہے جس کے باعث یہ دنیا کی بہترین فلم قرار پائی ہے۔ وہ لوگ جو فلموں میں جیل کے اندر کا ماحول اور ہیرو کے کارناموں کو دیکھ کر جیل دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہیں یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے۔

مارول کی ’اوینجرز اینڈ گیم ‘نے گزشتہ برس سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بنایا تھا، یہ فلم ریٹنگ کے اعتبار سے 61 ویں اور اسی فلم کا پہلا حصہ ’ اوینجرز انفنیٹی وار‘ 62 ویں نمبر پر ہے۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران مسلم خلافت کو پارہ پارہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے تھامس ایڈورڈ لارنس کی زندگی پر مبنی فلم ’ لارنس آف عریبیہ‘ 8.2 کی ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ ریٹڈ فلموں کی فہرست میں 107 ویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ریٹڈ 250 فلموں میں انڈین فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی 3 فلمیں شامل ہیں۔ طلبہ کے مسائل کی عکاسی کرتی عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تھری ایڈیٹس‘ 81 ویں جبکہ انڈین سینما کی تاریخ کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھی جانے والی ’گینگز آف واسع پور‘ دنیا بھر کی بہترین فلموں کی فہرست میں 238 ویں نمبر پر ہے۔

مذہبی ڈھکوسلوں کے حوالے سے عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پی کے‘ اس فہرست میں 244 ویں نمبر پر ہے۔

 

install suchtv android app on google app store