میرا کی ایک اور حیران کن اڑان

میرا کی ایک اور حیران کن اڑان فائل فوٹو

اداکارا میرا نے بتایا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس سے پہلی فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں انور مقصود کا ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے۔

 پاکستانی اداکارہ میرانے کراچی آرٹس کانسل کراچی میں منعقدہ پروگرام ’گپ شپ وِد میرا‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کے اب پروڈکشن میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پراڈکشن ہاؤس سے نئی فلم پروڈیوس کرنے جارہی ہوں ہم نئے لوگوں کے ساتھ کام کریں گے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ معروف رائر انور مقصود کا ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے ، ہوسکتا ہے مستقبل میں ان کے ساتھ کام کروں تاہم آئندہ دنوں میں ان سے ملاقات اور اس حوالے سے بات کروں گی ۔

میرا نے کہا کہ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ بہت طاقتور لوگ ہیں تاہم یہ لوگ جلد بے نقاب ہونگی ۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا تاہم آئندہ دنوں میں ایک فلم اور ڈرامہ سیریل کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہوں ۔

یاد رہے کہ فلم ’باجی ‘سے اداکارہ میرا نے کافی عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار میرا کا کہنا تھا کہ اسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں تھے تاہم اب مجھے مارکیٹنگ کی ایک اچھی ٹیم کی تلاش ہے جو اسپتال بنانے کے پراجیکٹ میں میرے ساتھ کام کرے ۔

اس موقع پر صدر آرٹس کانسل احمد شاہ ، ڈاکٹر ہما میر اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دران بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store