آخرکار حکومت نے حریم شاہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، سب حیران رہ گئے

آخرکار حکومت نے حریم شاہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا فائل فوٹو آخرکار حکومت نے حریم شاہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

موبائل و انٹرنیٹ سے متعلق پاکستان کے ریگولیٹر ادارے ’پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن‘ (پی ٹی اے) نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی پاکستانی اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

حریم شاہ اور صندل خٹک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کئی متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے بعد پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

زرائع کے مطابق پی ٹی اے نے مذکورہ ماڈلز کے خلاف متعدد تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو دونوں ماڈلز کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے خط بھیج دیا۔

پی ٹی اے نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے ماڈلز کے خلاف کس طرح کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم تاحال ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستانی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی تاحال دونوں ماڈلز کے اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا ہے۔

17 جنوری تک دونوں ماڈلز کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ موجود تھے اور پی ٹی اے کی درخواست کے حوالے سے بھی دونوں ماڈلز نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

اگرچہ پی ٹی اے نے پہلے بھی ٹک ٹاک انتظامیہ سے متنازع ویڈیوز ہٹانے کے مطالبات کیے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ سے حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے دونوں اسٹارز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ دونوں ماڈلز کے خلاف سیاستدان بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک کا ماننا ہے کہ وہ کوئی غلط کام نہیں کر رہیں۔

 

install suchtv android app on google app store