نریندر مودی اپنے ہی بچھاے جال میں پھنس گئے، مودی کو اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفیکیٹ دکھانے کا کہہ دیا، سب حیران

نریندر مودی اپنے ہی بچھاے جال میں پھنس گئے فائل فوٹو نریندر مودی اپنے ہی بچھاے جال میں پھنس گئے

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد اور خاندان کا پیدائشی سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔

مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع شہریت قانون کے بعد سے ملک بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں اور بھارت میں جگہ جگہ حکومت مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ خانز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اداکار کھل کر مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔

حال ہی میں معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم والد کا پیدائشی سرٹیفیکٹ دکھائیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’مودی اپنا، اپنے والد اور پورے خاندان کا برتھ سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں‘۔

یاد رہے کہ سی اے اے (سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ) کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store