گلوکارہ آئمہ بیگ بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں مصروف، مداحوں کے لیے بڑا سرپرائیز

سال 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو سال 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے

سال 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

توقع کی جارہی ہے آئمہ بیگ رواں سال ہی شادی کرکے اپنا گھر بسا لیں گی۔گلوکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت ایسا ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اور اس کے نام کیساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :کیا واقعی خلیل الرحمان قمر نے ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے ایشال فیاض نامی اداکارہ کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے۔

یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے دوسری شادی کر رکھی ہے، یہ انکشاف ہوتے ہی فیس بک پیج ’آل پاکستان ڈرامہ پیج‘ نے دعویٰ کردیا کہ معروف رائٹر نے اپنی آنے والی فلم ’کاف کنگنا‘ کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store