حمزہ علی عباسی نے نومسلم کینیڈین بائیکر کیلئے ایسے الفاظ کا چناؤ کیا کہ میڈیا انڈسٹری دنگ رہ گئی۔۔۔ ٹویٹ وائرل

سابق اداکار حمزہ علی عباسی اور  نومسلم کینیڈین بائیکر سیاح اور وی لاگر روزی گیبریل فائل فوٹو سابق اداکار حمزہ علی عباسی اور نومسلم کینیڈین بائیکر سیاح اور وی لاگر روزی گیبریل

سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے نومسلم کینیڈین بائیکر، سیاح اور وی لاگر روزی گیبریل کے اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعا دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کیے گئے پیغام میں انہوں نے روزی گیبریل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماشاء اللہ، خدا آپ کو عارضی زندگی اور آنے والی ابدی زندگی میں طاقت، قناعت اور برکت عطا فرمائے۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ آپ کو ان لوگوں میں سے بنائے جو لوگوں کو ایک دن اس حقیقت سے آگاہ کریں گے کہ ہم سب اپنے اعمالوں کے لیے قیامت کے دن جوابدہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح نے مشرف بہ اسلام ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کا سہرا پاکستان میں اپنے قیام کے سر باندھا تھا۔

روزی گیبریل نے تحریر کیا تھا کہ جب میں نے قصور میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی تو مجھے سکون کے اس احساس نے آن گھیرا جس کی میں ہمیشہ سے متلاشی تھیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری قسمت مجھے پاکستان لے کر آئی ناصرف اس لیے کہ میں خود کو چیلنج کر سکوں بلکہ اس لیے بھی کہ اپنی تکلیف اور انا سے چھٹکارا پا سکوں اور سیدھے راستے پہ چل سکوں۔

 

install suchtv android app on google app store