دوسری شادی کب کر رہی ہے؟ ماہرہ خان نے پہلی بار مداحوں کو خوشخبری سنا دی

دوسری شادی کب کر رہی ہے؟ ماہرہ خان نے پہلی بار مداحوں کو خوشخبری سنا دی فائل فوٹو دوسری شادی کب کر رہی ہے؟ ماہرہ خان نے پہلی بار مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شہرت صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کے چاہنے والے سرحد پار بھی بہت ہیں تاہم ان کے مداح اس تجسس میں مبتلا رہتے ہیں کہ وہ کب اور کس سے دوسری شادی کریں گی۔

اکثر ماہرہ سے یہ سوال  پوچھا بھی جاتارہا جسے وہ گول کر دیا کرتی تھیں تاہم اب انہوں نے صارف کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کا جواب دے کر ہر کسی کو شش و پنج میں ڈال دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اکثر اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے مداحوں اور صارفین کی جانب سے پوچھے گئے معصومانہ سوالات کا جواب دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ایسے میں ایک شہباز علی نامی صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ” ماہرہ خان آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو دوبارہ شادی کر لینی چاہیے ؟“

صار ف کا یہ سوال دیکھ کر اداکارہ ایک مرتبہ مسکرائی تو ضرور ہوں گی ، خیر انہوں نے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” جب مجھے لگے گا تو میں کر لوں گی “ ۔ماہرہ کا جواب سن کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوش ہو گئے ہیں اور ان کے اس مناسب جواب کی چرچا بھی ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اپنے سابق شوہرعلی عسکری سے 2006 میں لاس اینجلس میں ملی تھیں جب کہ کچھ رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات انڈس ٹی وی اسٹوڈیومیں ہوئی تھی۔

بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اورماہرہ اورعلی نے 2007 میں شادی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے والد اس شادی کے خلاف تھے لیکن اپنے بچوں کی ضد کے آگے ان کی نہیں چلی۔ بعد ازاں دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ماہرہ خان اورعلی عسکری کا ایک بیٹا اذلان ہے جو ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store