کیا آپ جانتے ہیں عمران ہاشمی کون ہیں اور انکا تعلق کس خاندان سے ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی فائل فوٹو بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی

 قرآن مجید رُشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے، اسی وجہ سے ہر مسلمان پر قرآن پڑھنا فرض ہے اور جو لوگ قرآن مجید حفظ کرتے ہیں، اُن کے لیے اللہ تعالیٰ نے دُنیا و آخرت میں بے حساب روحانی انعامات و فضائل کا وعدہ کر رکھا ہے۔

اسی وجہ سے مسلمان والدین اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تحفیظ کروانے کو قابلِ فخر سمجھتے ہیں اور اسے اپنے اور اپنی اولاد کے لیے بڑی سعادت اور اللہ کی خوشنودی کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں بہت سی ایسی مسلمان شخصیات ہیں جو سپورٹس، شوبز اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں، مگر اُن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ حفظِ قرآن کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی سے ہر کوئی واقف ہے۔عمران ہاشمی نے اپنے کیریئر کے ابتداء میں ہی انتہائی بولڈ فلموں سے شہرت حاصل کی۔فلموں میں اپنی ہیروئنز کے ساتھ بے باک منظر فلمانے پر اُنہیں اکثر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم اُن کے چاہنے والوں کا ایک بہت بڑا حلقہ اُنہیں بہترین اداکار مانتا ہے۔ ’مرڈر‘ جیسی اپنی پہلی فلم سے ہی بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے عمران ہاشمی پندرہ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی بھی فلم بینوں کے دِلوں پر راج کر رہے ہیں۔تاہم اُن کی زندگی کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

بولڈ اداکاری کرنے والے عمران ہاشمی مذہب کی طرف بھی خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ وہ بچپن میں قرآن مجید بھی حفظ کر چکے ہیں، مگر اُنہوں نے کبھی اپنی اس سعادت کا چرچا نہیں کیا۔ عمران ہاشمی کے والد مذہبی طور پر مسلمان ہیں جبکہ والدہ کا تعلق ہندو دھرم سے ہے اور وہ مشہور بالی وڈ فلم ساز مہیش بھٹ کی سگی بہن ہیں۔اس رشتے سے عمران ہاشمی معروف بالی وڈ ادکاراؤں عالیہ بھٹ اور پُوجا بھٹ کے پھُوپھی زاد بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اداکار مرحوم قادر خان بھی حافظِ قرآن تھے۔ جن کا گزشتہ سال بیرونِ مُلک انتقال ہو گیا تھا۔

اسی طرح مشہور فلم سٹار اور ڈرامہ پروڈیوسر سعود بھی قرآن کے حافظ ہیں۔ سعود قاسمی کا تعلق کراچی کے ایک مشہور مذہبی گھرانے سے ہے، اُن کے چچا قاری وحید ظفر قاسمی پاکستان کے معروف نعت خواں ہیں۔ اگر کرکٹ کی بات کریں تو سرفراز احمد، سعید اجمل اور محمد حفیظ بھی تحفیظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نعت خوانی کا بھی بہت شوق ہے۔ اس کے علاوہ وہ رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store