افسوسناک خبر ادبی دنیا کے ممتاز شاعر انتقال کرگئے

 ادابی دنیا کے ممتاز شاعر فائل فوٹو ادابی دنیا کے ممتاز شاعر

ادبی دنیا کے ممتاز شاعر عارف شفیق طویل علالت کے بعد 62 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کافی عرصے سے سانس کی بیماری اور فالج کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم نے سوگوروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

عارف شفیق کے 8 شعری مجموعہ شائع ہوچکے ہیں، وہ ادبی اور سماجی حلقوں میں اپنے اشعار سے پہچانے جاتے تھے۔

ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر الفلاح مسجد ایف سی ایریا کراچی میں ادا کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store