بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص قرار دے دیا گیا، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص قرار دے دیا گیا فائل فوٹو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص قرار دے دیا گیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  وزیر اعظم عمران خان سے بہتر شخص ہیں، معروف اداکار ساجد حسن 

اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ساجد حسن نے کہا کہ درحقیقت جو وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔

 

اداکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر پیشے کے لئے اسی پیشے سے وابستہ تجربہ کار شخص کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ دوسری طرف فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔

ساجد حسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ جنہیں ہم منتخب کریں وہ عقل مند بھی ہوں بہت سے لوگ نامعقول بھی ہوتے ہیں حتیٰ کہ 90 فیصد لیڈر بے وقوف ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ مودی کوئی عقل مند شخص نہیں بلکہ بہت ہی عجیب آدمی ہے ناک سے بولتا ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان سے بہتر ہے۔ کیوں کہ عمران خان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے وہ بدمعاش ہیں۔ یہ عمل برا ہوتا ہے اس سے ہم بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں۔ اگر معاشرے میں برا ہورہا ہے تو اسے برا ہی کہا جائے گا، کسی بھی طرح اسے اچھا نہیں کہا جاسکتا۔

ایوارڈ نہ ملنے کے حوالے سے ساجد حسن نے کہا کہ پوری زندگی مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، یہ ایوارڈز ہمیں بتاتے ہیں کہ آپ اچھے اداکار ہیں۔ یہاں تو پرچی چلتی ہے۔

install suchtv android app on google app store