ماہرہ خان نے ایشیائی خواتین میں خوبصورتی کا نیا رکارڈ قائم کر دیا، سب حیران رہ گئے

ماہرہ خان فائل فوٹو ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر ماہرہ خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ اسجد نذیر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ماہرہ خان نے رواں برس پرکشش خواتین کی فہرست میں چوتھےنمبر پر جگہ بنائی ہے جب کہ وہ ایک دہائی کی ٹاپ پرکشش خواتین میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

2019 میں ایشیا کی پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل کرنیوالی اداکارائیں

فہرست کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایشیا کی پرکشش خواتین میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔
تیسرے نمبر پر بھارتی ڈراموں کی اداکارہ حنا خان براجمان ہیں۔
چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔
پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سربھی چاندنا موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store