نادیہ حسین کن باتوں پراپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیتی ہیں؟ جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

نادیہ حسین فائل فوٹو نادیہ حسین

معروف ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے بارے میں تو کچھ باتیں برداشت کر لیتی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر اگر کوئی میرے بچوں کے بارے میں منفی کمنٹ کرے تو منہ توڑ جواب دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور سیلیبرٹی بہت سی چیزوں کو نظرانداز کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ خود کو منفی اثرات سے بچانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ایسے لوگ جن کے پاس معروف شخصیات جیسی زندگی، لائف اسٹائل اور مواقع نہیں ہیں تو وہ ’کی بورڈ وایئر‘ بن جاتے ہیں اور دوسروں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

معروف ماڈل نے کہا کہ سیلیبرٹیز کی فیملی بھی ٹرولنگ سے متاثر ہوتی ہے مگر ان کی اس معاملے پر آگاہی بہت ضروری ہے کہ اگر لوگ منفی کمنٹ دیتے ہیں تو اس سے کیسے نمٹا جائے۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی کردار کشی کرنا بہت آسان سمجھا جاتا ہے اور معروف خواتین شخصیات اس حوالے سے خاص طور پر تنقید کی زد میں لائی جاتی ہیں۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں پیش آنے والا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک پوسٹ شیئر کی تو کچھ لوگوں نے اس پر انتہائی نامناسب کمنٹ کیے، جب میں نے ان افراد کو جواب دیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ آپ یہ سب نہیں پڑھتیں، اس لیے ہم نے کچھ بھی لکھ دیا۔

معروف ماڈل نے کہا کہ ٹرولنگ پر میری جانب سے جواب دیے جانے کے بعد معذرت کر لی گئی، یہ ایک نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے کہ پہلے کچھ بھی بول دو اور جب کوئی سوال کرے تو معذرت کر لو۔

install suchtv android app on google app store