کیا حمزہ علی عباسی نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہا؟ نئے بیان سے نئی کہانی سامنے آ گئی

حمزہ علی عباسی فائل فوٹو حمزہ علی عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ارادوں کو عملی جامی پہنانے کا سوچ لیا ہے۔

حالیہ آن ائر ڈرامے ” الف” میں ماڈرن لائف سے مذہب کے قریب تر ہونے والے قلب مومن کا کردار ادا کرنے والے حمزہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب مذہب کی ترویج کیا کریں گے اور اسی حوالے سےویڈیوز یا فلم بنائیں گے۔

اداکار ہمایوں سعید نے مصالحہ کو دیے جانے والے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حمزہ علی عباسی حب الوطنی کے موضوع پر ایک فلم ڈائریکٹ کریں گے۔

ہمایوں سعید کے مطابق حمزہ کچھ عرصے کیلئے کام نہیں کر رہے لیکن وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ وہ سولجرز یا مذہبی نوعیت کے کردار ہی ادا کیا کریں گے۔

ہمایوں کے مطابق تاحال فلم کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے لیکن حمزہ کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کو وہ پروڈیوس کریںگے۔

گزشتہ ماہ 23 منٹ طویل دورانیے کی ایک ویڈیو ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ میں شوبز سے فی الحال کنارہ کشی اختیارکررہا ہوں اور مستقبل میں جو کام کروں گا وہ مذہب کی ترویج کیلئے ہوگا۔ میں ویڈیوز بناؤں گا جس میں لوگوں کے سوالوں کے جواب دوں گا، اس کے علاوہ فلم ڈرامہ یا کچھ بھی بناؤں ، ان میں کوئی غیراخلاقی چیزیا بدکاری کا عنصر شامل نہیں ہوگا۔ اسلام اور ملک کیلئے تخلیق کروں گا۔

حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ میں میڈیا کی حد تک ایکٹنگ سے کنارہ کشی اختیارکررہا ہوں کیونکہ اس میں اس میں غیر سنجیدہ ڈرامے ، کمرشلز اور ویڈیو کرنی پڑتی ہیں اورمیں نہیں چاہتا کہ ایک طرف تو میں اتنی سنجیدہ باتیں کروں اور دوسری طرف یہ سب کروں۔

الف میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حمزہ کامزید کہنا تھا کہ ایکٹنگ سے لمبے عرصے کیلئے کنارہ کشی اختیارکررہا ہوں تو کوئی یہ نہ سوچے کہ میں مشہور ہونے کیلئے ایسا کر رہا ہوں۔ ایسا بہت پہلے سے سوچ رہا تھا۔ ڈرامہ سیریل ’’ الف ‘‘ اس لیے کیا کیونکہ اس میں اللہ سے متعلق پیغام ہے ورنہ شاید مولا جٹ میری آخری فلم ہوتی۔

 

install suchtv android app on google app store