ہمایوں سعید کی عدنان صدیقی کو ایک بار پھر زوردار تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی فائل فوٹو ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی

معروف اداکار ہمایوں سعید کی عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ بڑی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔

ان دنوں ہر کسی کی زبان پر ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ کے کردار دانش اور شہوار کا نام ہے، بالخصوص دانش کی جانب شہوار کو مارے جانے والے تھپرکی گونچ سوشل میڈیا پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والی ایوارڈ تقریب بھی توجہ کا مرکز بنی رہی جس کی وجہ شوبز فنکاروں کی دلفریب پرفارمنس تھی تاہم تقریب کے دوران ادکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی تھپڑ سکھانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔


ایوارڈ تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کو اپنے رو برو کھڑا کرکے تھپڑ رسید کرنے کا طریقہ بتانا چاہا تو عدنان صدیقی پیچھے ہٹنے لگے جس پر ہمایوں نے کہا کہ اُس وقت تو بالکل بھی نہیں ڈرے تھے تب تو آرام سے تھپڑ کھا لیا تھا لیکن اب کیوں ڈر رہے ہو۔ جس کے بعد ہمایوں نے کچھ فاصلے کے بعد عدنان صدیقی کو تھپڑ مار کر دکھایا۔

 

install suchtv android app on google app store