حرا مانی اورآئمہ بیگ نے ایک ساتھ کون سا گانا گایا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا؟ گانے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی دھوم مچا دی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ فائل فوٹو پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جب کہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔

حرا مانی اورآئمہ دونوں ہی اوسلو میں (آئی پی پی اے) ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کوکہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہورڈرامہ ’دو بول‘ کا اوایس ٹی گانا گا کردکھائیں۔

تاہم جب دونوں نے مل کر یہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اورفنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی۔

install suchtv android app on google app store