بارات تاخیر سے لے جانے والے ہوجائیں ہوشیار، ایسی خبرکہ جان کرآپ بھی دھنگ رہ جائیں

بارات تاخیر سے لے جانے والے ہوجائیں ہوشیار، فائل فوٹو بارات تاخیر سے لے جانے والے ہوجائیں ہوشیار،

باراتیوں کو دن کے 2 بجے آنا تھا تاہم وہ رات میں بارات لے کر آئے، تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن آگ بگولہ ہوگئ

بھارت میں دولہے کو بارات تاخیر سے لانا مہنگا پڑ گیا، دلہن نے تاخیر سے پہچنے پر نہ صرف پڑوسی سے شادی کرلی بلکہ اہلخانہ کے ساتھ ملکر دولہے کی درگت بھی بنادی

بھارتی ریاست ریاست ہریانہ کے ضلع فریدآباد کے گاؤں بجنور ننگلجات میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے دن باراتیوں کے وقت مقررہ پر نہ پہچنے پر دلہن اور ان کے گھر والوں نے باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے پڑوسی سے شادی کرلی۔

دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو مارنے پیٹنے کے بعد ان کا قیمتی سامان چھین کر انہیں جیل بھی بھجوا دیا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑا رسم و رواج کے ساتھ ایک روایتی شادی کی تقریب کرنا چاہتا تھا، چھ ہفتے قبل جوڑے نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب کے موقع پر شادی کی تھی۔

اور اس وقت دلہن اپنے سسرال نہیں گئی تھی کیونکہ وہ ایک روایتی شادی کرنا چاہتی تھی۔

فرید آباد پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے کو لے کر بھی اختلافات تھے۔

دلہن کے خاندان نے دعویٰ کیا کہ دولہا اور اس کے والد نے ان سے موٹرسائیکل اور نقد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

اور جب ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو یہ ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

باراتیوں کو دن کے 2 بجے آنا تھا تاہم وہ رات میں بارات لے کر آئے، تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن آگ بگولہ ہوگئی اور دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کی درگت بنادی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تمام تر صورتحال کے بعد پولیس نے معاملے کو سلجھایا تاہم دلہن نے طے شدہ لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے کسی اور سے شادی کرلی۔

 

install suchtv android app on google app store