کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کو جوتا پڑا، عاصم اظہر نے بڑا بیان دے دیا

عاصم اظہر فائل فوٹو عاصم اظہر

کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کو واقعی جوتا پڑا؟ گلوکار نے وضاحت کردی

کیا گوجرانوالا میں کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کو واقعی میں جوتا پڑگیا؟ گلوکار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی ایک وڈیو سے متعلق وضاحت کر دی۔

ایک طنزیہ وڈیو پیغام کے ذریعے عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ پنڈال کی جانب سے ان پراچھالی گئی چیز جوتا نہیں، درحقیقت ایک ٹوپی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جھوٹی خبریں پھیلانے والوں بس کردو"۔

وڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ شائقین محبت کے اظہار کے لیے اکثر اسٹیج پر پرفارمرز کی جانب اپنی کوئی چیز اچھال دیتے ہیں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ انہیں مداحوں سے کوئی گلہ نہیں، گلہ ہے تو جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے۔

install suchtv android app on google app store