پاکستانی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گانے والوں کے بارے میں بڑا بیان دے دیا

صنم ماروی فائل فوٹو صنم ماروی

جس بھی گلوکار نے صوفیانہ کلام گایا وہ ناکام نہیں ہوا‘ صنم ماروی

صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے

نامور گلوکار صنم ماروی نے کہا ہے کہ جس بھی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گایا ہے وہ ناکام نہیں ہوا بلکہ انہیں کمال شہرت ملی ہے ۔

یک انٹر ویو میں گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے گلوکار ہیں جنہوںنے صوفیانہ کلام پیش کیا اور اس کی برکت سے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی شہرت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے اور پاکستانی گلوکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں صرف محبت ، امن کا پیغام ہوتا ہے اس لئے یہ بہت جلد دلوں پر اثر کرتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store