وزیراعظم نے کون سے ترک ڈرامہ سیریل کو پاکستان ٹیلیویژن پرنشر کرنیکی ہدایت کر دی؟ جان کر سب حیران

ترک ڈرامہ سیریل فائل فوٹو ترک ڈرامہ سیریل

وزیراعظم عمران خان نے مسلم سلاطين کے کردار اجاگر کرنے کیلئے ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل‘‘ پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزيراعظم عمران خان نے ترک ڈرامہ سيريل ’’ارطغرل‘‘ پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھانے کی ہدایت کردی۔ معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق يہ ڈرامہ پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

ترک سيريل ''دريليش؛ ارطُغرل'' میں سلطنت عثمانيہ اور اسلامی ثقافت کے عروج کی داستان بيان کی گئی ہے۔

وزيراعظم عمران خان چند ماہ پہلے کہہ چکے تھے کہ پاکستانيوں کو يہ سيريز ضرور دیکھنی چاہئے، انہوں نے مسلمان بچوں کے اسلامی تاريخ سے ناواقف ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ارطغرل سلطنت عثمانيہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے، اسلامی سلطنت کے قيام ميں ان کی فتوحات کی اہميت کی وجہ سے انہیں ’’ارطغرل غازی‘‘ کہا جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store