پانچ سالہ کوہ پیما بچے نے دنیا کو حیران کر دیا، عالمی رکارڈ توڑنے کے قریب

پانچ سالہ کوہ پیما فائل فوٹو پانچ سالہ کوہ پیما

پانچ سالہ برطانوی بچہ اپنی ہمت اور استقلال سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قریب پہنچ چکا ہے اور اسے کوہ پیمائی کا جنون ہے۔

اس سال اپریل سے اب تک وہ برطانیہ کی تمام 19 چوٹیوں کو سر کرچکا ہے جن کی اونچائی 30 ہزار فٹ تک بنتی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ حال ہی میں اس نے برطانیہ کی پینی گنٹ چوٹی اور اسکیفل پائک کو عبور کیا ہے جس کی اونچائی 2300 اور 3000 فٹ ہے۔

چارلی اسکول کا طالب علم ہے اور اس کے 51 سالہ والد کے مطابق چارلی ایک دن میں 10 میل تک ہائی کنگ کرسکتے ہیں۔ اس کے والد پال کہتے ہیں کہ یہ بچہ کبھی نہیں تھکتا اور اس کی توانائی گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔

چارلی کے والد پال بینتھم نے کہا ہے کہ وہ اپنے انتہائی لائق بچے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانا چاہتے ہیں کہ کیونکہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ ہے جس نے ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کے برابر پہاڑ سر کیے ہیں۔ چارلی کی اسی ہمت کی وجہ سے انہوں نے بہت چھوٹی عمر اور کم ترین وقت میں ایک ناقابلِ یقین کام کارنامہ انجام دیا ہے۔

چارلی کے والد کہتے ہیں کہ جس رفتار سے یہ پہاڑ پر چڑھتا ہے اس پر یقین نہیں آتا اور کبھی کبھی توچارلی دوڑتے ہوئے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہے۔ پال بیتھم کے مطابق چارلی نے اپنی پانچویں سالگرہ پر کہا تھا کہ وہ 1800 فٹ بلند پہاڑ عبور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store