ثانیہ سعید ٹی وی ڈراموں کے ہدایتکاروں پربرہم، جانئے اس خبر میں

ثانیہ سعید ٹی وی ڈراموں کے ہدایتکاروں پربرہم فائل فوٹو ثانیہ سعید ٹی وی ڈراموں کے ہدایتکاروں پربرہم

آج کل کے ٹی وی ڈراموں میں پاکستان کی خواتین کی دیگر شعبہ جات میں کی جانے والی ترقی کو نہ دکھانے پر اداکارہ ثانیہ سعید ٹی وی انڈسٹری کے ہدایتکاروں پر برس پڑیں۔

پاکستان کی مشہوراداکارہ ثانیہ سعید نے ایک شو کے دوران کہا کہ ہماری ڈراما انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے سے بالکل الگ ہوتی جارہی ہے۔ ہماری ڈراما انڈسٹری میں جو ڈرامے اب بن رہے ہیں، ان میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شادی کے معاملے کودکھایا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔

ثانیہ نے کہا ہماری لڑکیاں اورخواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں لیکن ایسے مسائل جن کا وہ آئے روز اپنی زندگی میں سامنا کررہی ہیں ان کا ڈراموں میں پرچارنہیں کیا جارہا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہماری خواتین کو صحت و تعلیم کی غیر مساوی سہولیات ، کردارکشی اور دیگر سماجی برائیوں کا سامنا ہے، انہیں آزادی اظہار سمیت اپنی پسند کا انتخاب کرنے تک کی انہیں اجازت نہیں لیکن یہ سب ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نہیں دکھایا جارہا سوائے ایک چیز کہ کسی بھی خواتین کا مسئلہ یہ سارے مسائل نہیں بلکہ شادی ہے۔

install suchtv android app on google app store