بلال اشرف نے ایسا کیا کردیا کہ لاکھوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے؟ بالآخر اداکار نے خاموشی توڑ دی

نامور اداکار بلال اشرف فائل فوٹو نامور اداکار بلال اشرف

نہایت کم عرصے میں پاکستان فلم انڈسٹری کو پانچ بہترین فلمیں دینے والے اداکار بلال اشرف نے ایسا بیان دیدیا کہ لاکھوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے۔

نامور اداکار بلال اشرف نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’ایک لڑکی پسند کرلی ہے، جلد ہی اس سے شادی کرلوں گا۔‘ تاہم انہوں نے لڑکی کا نام نہیں بتایا ہے۔ بلال اشرف نے اب تک کسی ٹی وی ڈرامے میں کام نہیں کیا، وہ بنیادی طور پر فلموں کے اداکار ہیں۔ بلال اشرف کی اب تک کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’021‘، ’جانان‘،’یلغار‘ اور’ رنگ ریزہ‘ ہیں۔

بلال اشرف نے بتایا کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت اچھا لگا، ان سے سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملا ہے، کیوں کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سمیت پاکستان کے معروف ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور انٹرنیشنل برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ارمینہ رانا خان سے بھی ان کی کافی اچھی دوستی ہے۔

اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلال اشرف نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق امرتسر اور والد کا لاہور سے ہے لیکن رہتے کراچی میں ہیں۔ والد صاحب پاک فوج میں تھے۔ اے لیول کے بعد مزید تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی۔ لندن سے ویژول افیکٹس(visual effects)میں ماسٹرزکیا ہے۔والد کی طرح پاک فوج جوائن کرنے کی خواہش نہیں ہوئی؟ کے جواب میں اداکار نے کہا کہ پاک آرمی جوائن کرنے کی خواہش تھی مگر جا نہیں سکا۔ البتہ فلم ’یلغار‘ میں کیپٹن کےروپ میں ڈھائی تین برس فوجی ماحول میں گزارے تو یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔

بلال اشرف نے کہا کہ اس فیلڈ کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے، شوبز سے وابستہ افراد اپنے کام کی وجہ سے اپنے والدین تک کو وقت نہیں دے پاتے، عام افراد کی طرح شاپنگ نہیں کرسکتے، عوامی جگہوں پر کچھ کھا پی نہیں سکتے اور پھر بیرون ملک بھی اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے، کیوں کہ تب ہم پاکستان کے ثقافتی سفیر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کا ہمیشہ سے خواب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ناکامی کا ذائقہ نہیں چکھا اور درحقیقت ناکامی کے بعد ہی آپ کو لوگوں کے چہرے اور مختلف روپ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store