اداکارہ وینا ملک کا بیان اب بن گیا قومی اسمبلی کی زینت، ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا کردیا۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

اداکارہ وینا ملک فائل فوٹو اداکارہ وینا ملک

اداکارہ وینا ملک پاکستان میں صدارتی نظام کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ وینا ملک نے ٹویٹر پر PakNeedsPresidentialSystem ہیش ٹیگ کے حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 18 گھنٹے سے صدارتی نظام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، میرے کپتان عمران خان عوام کی آخری امید آپ ہو کیوں کہ یہ فرسودہ نظام کبھی بھی نیا پاکستان نہیں بننے دے گا۔

وینا ملک نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کو ایک مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے، آپ اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھیں۔وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں منگلا، خان پور، واسک، راول، سملی، تربیلا اور حب ڈیمز صدارتی نظام میں بنے لیکن موجودہ پارلیمانی نظام میں ایک بھی ڈیم نہیں بنا کیونکہ ڈیم بنتا تو پھر آف شور کمپنیاں، اسٹیل ملیں، شوگر ملیں کیسے بنتیں؟۔

سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ قوم کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے وزرائےاعظم نے ہمیشہ انہی ممالک سے پاکستان کے نام کی بھیک مانگی جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ بدنام کیا جبکہ پاکستان نے ایک صدر کی حکومت میں جرمنی جیسے ملک کو قرض بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ PakNeedsPresidentialSystem کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹام ٹرینڈ بنا ہوا تھا جسے اب تک کئی ہزار لوگوں نے اپنی ٹوئٹ میں استعمال کیا۔

 

install suchtv android app on google app store