بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر کیوں؟ تشویشناک خبر آگئی

گلوکارہ لتا منگیشکر فائل فوٹو گلوکارہ لتا منگیشکر

بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو  ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے

بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پیر کے روز لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لتا منگیشکر کو نازک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

90 سالہ لتا منگیشکر نے انڈیا کی مختلف مقامی اور بین الاقوامی زبانوں میں ہزاروں گانے گائے ہیں۔ انہوں نے 36 زبانوں میں ایک ہزار سے زائد فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ لتا منگیشکر انڈیا کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں سب سے بڑے سول اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store