کرتار پور راہداری کا افتتاح، سنی دیول نے پاکستان سے متعلق ایسی انوکھی بات کہہ دی کہ بھارتی فلم سازوں میں تھرتھلی مچ گئی

بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی بڑا اعلان کر دیا فائل فوٹٓو بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی بڑا اعلان کر دیا

پاکستان آنے کے بعد بھارتی اداکار اور سیاست دان سنی دیول بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے پر امید ہیں۔

بھارتی فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بڑھکیاں مارنے والے سنی دیول بھی پاکستان آنے کے بعد امن کی باتیں کرنے لگے ہیں، گزشتہ روز کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سنی دیول نے بھی شرکت کی اور پاکستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

سنی دیول نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح پر پاکستان جانا بہت اچھا لگا، امید ہے کہ راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ یہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد، سنی دیول نے تصویر میں کرتار پور کوریڈور فار پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ 

install suchtv android app on google app store