میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے کون سا بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کیا جس سے میرا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا؟ جان لیں اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
میرا کی فلم ’’باجی‘‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی فائل فوٹو میرا کی فلم ’’باجی‘‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی

نامورپاکستانی اداکارہ میرا اورآمنہ الیاس کی فلم ’’باجی‘‘ نے موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا۔

اداکارہ میرا، آمنہ الیاس اورعثمان خالد بٹ کی فلم ’’باجی‘‘ کو جہاں پاکستانی شائقینوں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا، وہیں یہ فلم بین الاقوامی پلیٹ فارمزپر بھی بہت پسند کی جارہی ہے۔

دوماہ قبل فلم ’’باجی‘‘ کوموزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جہاں فلم دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اور اب ’’باجی‘‘ایک اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

فلم’’باجی‘‘ کی ٹیم نے انسٹاگرام پریہ خوشخبری لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اگلے ماہ 16 نومبرکو وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ میرا نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ ان کی فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘میں اداکارہ میرا نے شمیرا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ماڈل آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اورعلی کاظمی نے ثانوی کردار اداکیے تھے۔

install suchtv android app on google app store