برطانیہ کی انوکھی شادی، دلہا دلہن کو دیکھ کر سب حیران

دلہن اور دولہا فائل فوٹو دلہن اور دولہا

شادی کے روز دلہن اپنے مخصوص عروسی لباس میں سج دھج کر تقریب میں آتی ہے اور دولہا اپنے انداز میں جلوہ گر ہوتا ہے لیکن گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے اپنی شادی پر الٹی گنگا بہا دی۔

دولہا دلہن نے اپنی شادی پر کچھ نیا اور انوکھا کرنے کا سوچا اور کیا یہ کہ دولہا دلہن بن گیا جبکہ دلہن دلہا بن گئی۔ دولہا میاں دلہن کا عروسی جوڑا پہنے شرماتے لجاتے چرچ میں داخل ہوئے جبکہ دلہن دولہا بن کر پہلے ہی وہاں تن کر کھڑی تھی۔

یہ انوکھا کام کرنے والے اس دولہا دلہن کے نام بوبی کک اور کیارا او ڈونیل تھے۔ بوبی کا کہنا تھا کہ ”میں اور کیارا ہمیشہ مذاق میں کہا کرتے تھے کہ ہم شادی کے روز اپنے کردار ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کریں گے۔ شادی سے پہلے بھی کیارا گھر میں ہمیشہ ٹراﺅزر پہنتی تھی اور میں کہا کرتا تھا کہ تم شادی کے دن بھی ٹراﺅزر ہی پہننا۔ وہ کہتی تھی کہ وہ میرے دلہنوں کی طرح چل کر چرچ نہیں آئے گی جس پرمیں کہتا تھا کہ میں تمہارے لیے چل کر آ جاﺅں گا اور شادی کے دن ہم نے بالکل وہی کیا۔ہم نے اپنے فیملی نام بھی ایک دوسرے کے ساتھ بدل لیے۔ ہم نے شادی کے دن ہر چیز الٹ کی۔ اس پر ہم ہی نہیں، ہمارے مہمان بھی بہت لطف اندوز ہوئے اور قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔“

install suchtv android app on google app store