آپ کی پسندیدہ، مقبول اداکارہ بھی یوٹیوبرز کی فہرست میں شامل، کون ہے جانئے اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
آپ کی پسندیدہ، مقبول اداکارہ بھی یوٹیوبرز کی فہرست میں شامل فائل فوٹو آپ کی پسندیدہ، مقبول اداکارہ بھی یوٹیوبرز کی فہرست میں شامل

گزشتہ برس سے پاکستانی شوبز ستاروں کا رجحان ٹی وی اور فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر بھی دیکھا جارہا ہے اور اس فہرست میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستانی اداکاراؤں میں بطور یوٹیوبر ثمینہ پیرزادہ، عفت رحیم، شائستہ لودھی، عریبہ حبیب اور جگن کاظم بھی کام کر ہی ہیں۔

اور اب اس دوڑ میں ڈرامہ سیریل ’سنو چندہ‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ اقراء عزیز بھی شامل ہوگئی ہیں اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام ذاتی سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔

جی ہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جلد مقبول ہونے والی اداکارہ اقراء عزیز اب یوٹیوبر کے طور پر بھی جانی جائیں گی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ’یو می اینڈ یوٹیوب‘ چینل متعارف کیا ہے۔

اقراء عزیز کے یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلاول عباسی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store