شائستہ لودھی نے کھولی اپنے دل کی کتاب، اپنی پہلی شادی سے متعلق پردہ اٹھایا

سابق مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی اور انکی فیملی فائل فوٹو سابق مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی اور انکی فیملی

سابق مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ مارننگ شو میں شادیاں کرانے سے ان کے بچے سخت چڑتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمارے اسکول میں یہ نہ بتائیں کہ آپ مارننگ شو کی میزبان ہیں۔

شائستہ لودھی کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبانوں میں ہوتا ہے وہ اب مارننگ شو چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کا حوالہ شہرت اب بھی مارننگ شو ہی ہے۔ شائستہ لودھی نے مارننگ شو کے سفر سے لے کر شادی میں ناکامی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔

شائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دو اچھے لوگوں کے درمیان بن نہیں پاتی اور اپنے راستے الگ کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے لہذٰا ان دونوں نے بھی اپنے راستے جدا کرلیے۔شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بھی بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذٰا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔

شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔ شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔

اپنے مارننگ شو کے سفر کے بارے میں شائستہ نے کہاکہ مارننگ شو کے دوران اکثر وہ اسی حلیے میں اپنے بچوں کے اسکول چلی جایاکرتی تھیں جس سے ان کے بچوں کو سخت چڑ ہوتی تھی۔ یہاں تک کہ ایک دن ان کی بیٹی نے کہا کہ آپ سکول میں کسی کو مت بتانا کہ آپ مارننگ شو کرتی ہیں جسے سن کر شائستہ حیران رہ گئیں اور کہا کیوں نہ بتاؤں کیا مارننگ شو کی میزبانی کرنا اچھا کام نہیں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store